مانیٹرنگ ڈیسک

سرحد پار سے پاکستان کی فضائی حدود میں دراندازی کی بھارتی کوششوں کو پاک فوج نے دو دن کے اندر اندر ناکام بنا دیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق، بھارت کی جانب سے جدید اسرائیلی ٹیکنالوجی سے لیس درجنوں ڈرونز پاکستانی حدود میں بھیجے گئے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، جمعرات کی صبح سے اب تک مزید 48 ڈرونز کو مار گرایا گیا، جس کے بعد دو روز میں کل تباہ شدہ ڈرونز کی تعداد 77 تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق، ان ڈرونز کی مجموعی لاگت اربوں ڈالر تک جا سکتی ہے، جس کا مطلب بھارت کے لیے ایک بھاری مالی نقصان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جدید "ہیروپ” ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے قریب زرعی زمینوں میں گرایا گیا، جبکہ دیگر ڈرونز کو پاکپتن اور وہاڑی کے علاقوں میں ہدف بنایا گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی اس مہم کا مقصد ممکنہ جاسوسی یا عسکری مقاصد حاصل کرنا تھا، مگر پاکستان کی ایئر ڈیفنس فورسز کی فوری کارروائی نے ان عزائم کو ناکام بنا دیا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت کو پاکستانی حدود میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہو؛ اس سے قبل بھی پاکستان نے پانچ بھارتی جنگی طیارے رافیل تباہ کیے تھے، جن میں سے ہر ایک کی مالیت کئی کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.