محمد داود

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو جمعرات کے روز امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ٹیلیفون موصول ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے گفتگو کے دوران بھارت کے میزائل اور ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں 31 شہری جاں بحق، 57 زخمی اور متعدد انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی یہ کارروائیاں پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جو جنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے اور پاکستان و بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.