مانیٹرنگ ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ ممکنہ مکمل جنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر محاذ پر بھرپور دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشیدگی کو ہوا نہیں دینا چاہتا، لیکن بھارت کی مسلسل اشتعال انگیز کارروائیاں حالات کو جنگ کی جانب دھکیل رہی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا، "بھارت نے بین الاقوامی سرحد کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، اور اس کی حکومت دانستہ طور پر کشیدگی بڑھا رہی ہے۔ ایسے میں اگر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔”

خواجہ آصف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستانی شہری علاقوں پر اندھیرے میں حملے کیے، جسے پاکستان نے بزدلانہ جارحیت قرار دیا۔

پاکستان کی مسلح افواج نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور متعدد چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر چورا کمپلیکس میں سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کی۔

مزید برآں، قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کے لیے مکمل اختیارات دے دیے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نہ صرف اپنی خودمختاری کا دفاع کرے گا بلکہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر حد تک جائے گا۔

بین الاقوامی برادری کی نظریں اس وقت جنوبی ایشیا پر مرکوز ہیں، اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری سفارتی اقدامات نہ کیے گئے تو دونوں ایٹمی طاقتیں خطرناک تصادم کی جانب بڑھ سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.