نیب بلوچستان کا نسٹ کوئٹہ میں انسداد بدعنوانی سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد

کوئٹہ، 7 مئی 2025 – قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) بلوچستان کیمپس کوئٹہ میں " بدعنوانی کے خاتمے میں طلبہ کا کردا" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں میں بدعنوانی کے نقصانات سے آگاہی پیدا کرنا اور معاشرے میں دیانتداری کے فروغ میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

نیب کے ڈائریکٹر آگاہی و تدارک، جناب نیاز حسن کی قیادت میں نیب کے وفد نے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کیا۔ انہوں نے نیب کے مشن اور بدعنوانی کے مختلف اقسام جیسے رشوت، اقربا پروری، جانبداری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف جدوجہد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے ایمانداری اور خود احتسابی کو اسلامی اقدار اور قومی ذمہ داری کے طور پر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

طلبہ کو بدعنوانی کے خلاف علمبردار بننے اور شفافیت پر مبنی معاشرہ تشکیل دینے کی تلقین کی گئی۔ سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں نیب افسران نے طلبہ کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔

کیمپس ڈائریکٹر بریگیڈیئر پروفیسر ڈاکٹر مغیث اسلم نے نیب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سیمینار کے بعد نیب وفد نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ہمراہ انسداد بدعنوانی آگاہی واک میں شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنے والے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.