مانیٹرنگ ڈیسک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی فوج کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وادی لیپہ کے وانجل فارورڈ پوسٹ سمیت متعدد مقامات پر بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا ہے۔
اس سے قبل چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے سفید جھنڈا بلند کیا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانا شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہے۔ پاکستان کی جوابی کارروائیوں کے بعد بھارتی فورسز شدید بوکھلاہٹ اور خوف کا شکار ہو چکی ہیں۔