پشین ، عصمت حنفی
پشین کے علاقے بٹے زئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر زین الدین ترین شہید ہو گئے۔ ترجمان حکومت بلو چستان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق واقعے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید حقائق جاننے کے لیے سیکیورٹی ادارے سرگرم ہیں۔
یہ افسوسناک واقعہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔