کوئٹہ( پ ر )

کوئٹہ میں بلوچستان ڈیجیٹل پبلشرز فورم کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز عبوری صدر سید علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں آذادی و ایکسپریس کے صادق بلوچ،انتخاب اخبار کے جیئند ساجدی اور ڈیلی قدرت اخبار کے ظفر ا للہ اچکزئی نے شرکت کی ۔

 

جس میں فورم کی تنظیمی فعالیت، منشور کی تیاری اور آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مختلف نکات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے حکومت بلوچستان کی جانب سے اشتہارات کے اجرا کی پالیسی میں مبینہ تبدیلی، اور حکومتی اشتہارات میڈیا اداروں کو براہ راست جاری کرنے کے بجائے صرف بلوچستان پبلک ریلیشنز اتھارٹی (BPRA) کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کی تجویز پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اس عمل سے صوبے کے میڈیا کو نہ صرف مالی نقصان ہوگا

بلکہ حکومتی اداروں میں کرپشن کے نئے راستے کھل جائینگے ‘ شرکاء نے اس عمل کو آزاد اور خودمختار میڈیا کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اخباری صنعت ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری احتجاجی مہم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

اجلاس میں فورم کی نئی ممبرشپ سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں پر بھی غور کیا گیا تاہم ان پر حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔

شرکاء نے واضح کیا کہ بلوچستان ڈیجیٹل پبلشرز فورم صوبے کے ان مستند اور فعال ڈیجیٹل میڈیا اداروں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جو پیشہ وارانہ معیار اور ذمہ داری کے تقاضے پورے کرتے ہیں، اور مستقبل میں شامل ہونے کے خواہشمند اداروں کی درخواستوں پر فورم کے اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

 

اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے ڈیجیٹل میڈیا اداروں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ ذمہ داران کو باضابطہ طور پر تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا تاکہ ان مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔ا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.