کوئٹہ (سٹاف رپورٹر )
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں آج رات گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، شیرانی، لورالائی، خضدار، لسبیلہ، آواران اور قریبی علاقوں میں رات کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب، دن کے اوقات میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہا۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 27، زیارت میں 20، ژوب میں 35، سبی اور نوکنڈی میں 40، چمن میں 35، تربت میں 46، گوادر میں 38 اور جیوانی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمی تغیرات کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔