مانیٹرنگ ڈیسک

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک بار پھر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کروا دیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلاوجہ فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا۔ تاہم، پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی ہر کارروائی کا بھرپور اور جارحانہ جواب دیا، جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے کیانی اور منڈل سیکٹر میں بھی سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جس کے جواب میں پاک فوج نے متعدد بھارتی چوکیاں تباہ کر دیں، جن میں چکپترا پوسٹ نمایاں ہے۔

واضح رہے کہ اس کشیدگی کی جڑیں پہلگام میں مقامی سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات سے جڑی ہیں۔ بھارتی حکومت نے نہ صرف سندھ طاس معاہدہ معطل کیا بلکہ پاکستانی سفارتی عملے کو 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا، جبکہ پاکستانی ویزوں کی منسوخی جیسے سخت اقدامات بھی اٹھائے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک فوج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.