چاغی
– چاغی میں لیویز فورس نے گزشتہ رات ایک کامیاب کارروائی کے دوران مشکوک گاڑی کو روک کر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔
ذرائع کے مطابق، دورانِ گشت روکی گئی گاڑی سے ایک ایل ایم جی، 600 راؤنڈز اور 8 بیرل برآمد کیے گئے۔ لیویز فورس نے فوری طور پر گاڑی کو تحویل میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 21/2025 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور دفعہ 15-E کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
چاغی لیویز فورس علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے متحرک ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اسنیپ چیکنگ، گشت اور مشکوک گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
مقامی عوامی حلقوں نے لیویز فورس کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے اور ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے