سٹاف رپورٹر
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں جھلسنے والے 24 شدید زخمیوں کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر سی-130 طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق، ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو کی نگرانی میں 17 زخمیوں کو لیاقت نیشنل ہسپتال جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ کی زیرنگرانی 6 زخمیوں کو پٹیل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔