یہ گاڑی بھی اغواکاروں کے قبضے سے برامد ہوئ: ٖفوٹو ریاض بلوچ

نمائندہ ریاض بلو چ

چاغی: چاغی پولیس نے دالبندین میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی اور اغوا برائے تاوان کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان کے مطابق فیصل کالونی دالبندین کے مقام پر تعینات پولیس موبائل ٹیم نے ایک مشتبہ ہائی لکس گاڑی کو دیکھا، جس میں مسلح افراد سوار تھے۔ پولیس کو دیکھتے ہی مشتبہ دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی اور تعاقب این ایل سی ایریا دالبندین تک جاری رہا۔

 

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد کو ہائی لکس گاڑی اور بھاری اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران مزید ایک مشتبہ دہشت گرد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

 

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق تیسرے مشتبہ دہشت گرد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

چاغی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ بروقت کارروائی سے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.