پریس ریلیز اعلامیہ
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق، کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کے کام جاری ہیں۔ اس سلسلے میں 29 اپریل (بروز منگل) کو سریاب گرڈ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز جیسے جائنٹ روڈ، خیر بخش مری، اولڈ سیٹلائٹ ٹاؤن، سریاب ون، سریاب ٹو، اولڈ لیاقت بازار، منی مارکیٹ، اولڈ اور نیو جان محمد روڈ میں صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی طرح، قلعہ عبداللہ گرڈ اسٹیشن اور 66Kv سورینج گرڈ اسٹیشن پر مرمتی کام کی وجہ سے 29 اپریل کو صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل ہوگی۔
مزید برآں، 30 اپریل کو شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، خروٹ آباد، ریگی، داری، چشمہ، عمر، واسا، اور دوستین فیڈروں سے صبح 10:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
کیسکو نے بجلی کی بندش کے دوران صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے اور ان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔