اے این ایف اور ایکسائز کے چھاپے میں پکڑی گئ منشیات

منان مندوخیل

کوئٹہ: محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں انسداد منشیات کی بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔ حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف درجنوں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق پسنی میں کی جانے والی ایک بڑی کارروائی کے دوران 19 کلوگرام آئس (شیشہ) برآمد کی گئی۔ اسی طرح جعفرآباد کی تحصیل ڈیرہ اللہ یار میں دو مختلف چھاپوں کے دوران 3 کلو 200 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور ایک کلوگرام آئس ضبط کی گئی۔

مزید کارروائیوں میں لسبیلہ، مستونگ، صحبت پور، پنجگور، سوراب، قلات، خضدار اور ڈیرہ مراد جمالی سمیت مختلف علاقوں سے 30 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ ان تمام آپریشنز کے دوران حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی مقدار کو ضبط کر کے منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے کو منشیات جیسے موذی ناسور سے پاک کرنے کے لیے محکمہ تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے مزید مربوط اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کی یہ حالیہ کامیابیاں منشیات کے خلاف صوبائی حکومت کے عزم کی واضح عکاسی کرتی ہیں اور عوام کو نشہ آور مواد سے محفوظ رکھنے کی کوششوں کا تسلسل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.