سٹاف رپورٹر
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطا بق درخشاں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرا خودکش دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔
سی ٹی ڈی اہلکاروں نے موقع پر خودکش جیکٹ سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد صوبے میں تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔
درخشاں میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ۔سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔کارروائی کے دوران دوسرے دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد صوبے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے جسے سی ٹی ڈی حکام نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔