کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارت میں دورانِ علاج وفات پانے والے بچے آریان کی میت کی فوری واپسی اور متاثرہ خاندان کی بھرپور معاونت کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے آریان کی والدہ کی درخواست پر فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ میت کو جلد از جلد پاکستان منتقل کیا جائے۔ حکومت بلوچستان نے انڈین ہسپتال کے تمام واجبات ادا کر دیے ہیں تاکہ لواحقین کو کسی قسم کی مالی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

میت اور لواحقین کی واپسی کے لیے خصوصی سفری انتظامات بھی ترتیب دیے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر حکومت بلوچستان کی ایک خصوصی ٹیم بھارت میں اہل خانہ کے ہمراہ موجود رہے گی، جو کوئٹہ واپسی تک ہر مرحلے پر تعاون فراہم کرے گی۔

تمام ضروری دستاویزی کارروائیاں، بشمول موت کا سرٹیفکیٹ، سفارتی اجازت نامہ اور ویزہ امور مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ میت کی پاکستان آمد میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو لواحقین سے مسلسل رابطے میں رہ کر ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.