منان مندوخیل

کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر بھر میں روٹی کی قیمت اور وزن میں کمی کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 107 تندور سیل کر دیے اور 168 نانبائیوں کو گرفتار کیا، جن میں سے 92 کو موقع پر ہی جیل بھیج دیا گیا۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایات پر کرمنل پروسیجر کوڈ کے تحت کی گئی۔

:

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر روٹی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کسی قسم کی منافع خوری یا بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور خصوصی مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر تندوروں کی جانچ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

سب ڈویژن سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن عبداللہ بن عارف اور مجسٹریٹ احسام الدین نے 57 تندور سیل کیے اور 51 نانبائیوں کو جیل بھیجا۔ سب ڈویژن صدر میں کیپٹن حمزہ انجم اور مجسٹریٹ حسیب سردار نے 48 دکاندار گرفتار کیے۔

اسی طرح سب ڈویژن کچلاک میں اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ ترین نے 18 تندور سیل کیے، جبکہ سب ڈویژن سریاب میں اسسٹنٹ کمشنر سعد کلیم ظفر نے 6 تندور بند کرتے ہوئے 23 نانبائیوں کو جیل منتقل کیا۔

 :

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بنیادی اشیاء کی سرکاری قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے یہ آپریشنز مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یا ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.