منان مندوخیل

23 اپریل23 : کو کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز 2 بگٹی کی زیر صدارت نئے مالی سال کے بجٹ اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کی تیاری پر اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

 

اجلاس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ، بی اے پی، اے این پی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعظم اور وفاقی حکومت سے بات چیت کرے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بجٹ عوامی ضروریات کے مطابق ہوگا، جس میں شفافیت، میرٹ اور بدعنوانی کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

تعلیم، صحت، اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو ترجیح دی جائے گی، اور منظور شدہ منصوبے ہی بجٹ کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام اتحادی جماعتیں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پر متفق ہیں اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.