اسٹاف رپورٹر
کوئٹہ: محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان سے اب تک 32 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روزانہ 1000 سے 1500 افراد کو واپس بھجوایا جا رہا ہے، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو رضاکارانہ طور پر وطن واپس جا رہے ہیں۔
غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو زیادہ تر برابچہ اور چمن کے بارڈر پوائنٹس سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔ ڈی پورٹ کئے جانے والے افراد کو میڈیکل، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان میں سندھ سے آنے والے مہاجرین بھی شامل ہیں، جو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔ افغان مہاجرین کی واپسی کا یہ عمل تیزی سے جاری ہے۔