کوئٹہ: حکومت نے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ اور تربت کے لیے 21 نئی بسیں خرید لی ہیں۔ ان نئی بسوں میں خواتین کی سہولت کے پیش نظر 4 پنک بسیں بھی شامل کی گئی ہیں، جو صرف خواتین مسافروں کے لیے مخصوص ہوں گی۔
اس سے قبل کوئٹہ شہر میں 8 سبز (گرین) بسیں پہلے ہی چل رہی ہیں، جو شہریوں کو جدید، آرام دہ اور کم کرایہ سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ نئی بسوں کی شمولیت سے عوام کو مزید سہولت میسر آئے گی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری آئے گ
حکام کے مطابق یہ بسیں جلد ہی اپنی سروس کا آغاز کریں گی اور ان کا مقصد ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا، ایندھن کی بچت اور عوام کو قابل اعتماد سفری متبادل فراہم کرنا ہے۔