سٹاف رپورٹر:

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے، جہاں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں تیسرے مرحلے کے دوران اب تک 35 ہزار سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے مطابق افغان شہریوں کی واپسی کا عمل حکومتِ پاکستان کی ہدایت کے مطابق منظم اور مرحلہ وار انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم انسانی ہمدردی، قانونی تقاضوں اور حکومتی پالیسی کے تحت چلائی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی فریق کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں واپسی کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے گی، جس کے لیے تمام ضلعی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔ سرحدی راستوں پر افغان خاندانوں کی سہولت کے لیے خصوصی مراکز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی روزانہ کارروائیوں کے دوران متعدد غیر قانونی کیمپ خالی کرائے جا چکے ہیں جبکہ کئی افغان خاندان اپنے وطن واپسی سے قبل گھروں اور کاروبار کی فروخت کے انتظامات کر رہے ہیں۔

عوامی و سماجی حلقوں نے افغان شہریوں کی واپسی کے اس عمل کو قانون کی بالادستی اور ملکی مفاد میں ایک مثبت اور ضروری قدم قرار دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.