نمائندہ اسلام آباد محمد داود
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد قوم کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی کارروائی میں چھ مقامات پر حملے کئے گئے جن میں 26 افراد شہید اور 46 زخمی ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13 شہادتیں ہوئیں جن میں 3 سال کی 2 بچیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ شہدا میں 7 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں جبکہ 9 خواتین سمیت 37 شہری زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مظفر آباد کے قریب مسجد بلال کو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہری شہید ہوئے جبکہ ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہوا۔
انہوں نےبتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 16 سال کی بچی اور 18 سال کا لڑکا شہید ہوا جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مریدکے میں مسجد ام القریٰ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہری شہید اور ایک زخمی ہوا، سیالکوٹ میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ شکر گڑھ میں بھی بھارتی حملے میں صرف ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا ہے۔