نیوز ڈیسک:

کوئٹہ: بلوچستان لیویز فورس کے ڈائریکٹر جنرل عبدالغفار مگسی نے 15 لیویز اہلکاروں کو ڈیوٹی سے غیر حاضری، بد نظمی اور حکم عدولی پر فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، برطرف اہلکار پاکستان ریلوے کی سیکیورٹی کے لیے کوئٹہ سے جعفرآباد تعینات تھے، لیکن وہ بغیر کسی اطلاع یا پیشگی اجازت کے اہم سیکیورٹی فرائض سے غیر حاضر رہے، جسے سنگین غفلت، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور سرکاری احکامات کی نافرمانی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان اہلکاروں نے نہ صرف خود غیر حاضری کی بلکہ دیگر اہلکاروں کو بھی احکامات پر عمل نہ کرنے کی ترغیب دی، جس سے فورس کے اندر بد نظمی اور بے چینی کا ماحول پیدا ہوا۔

برطرف کیے گئے اہلکاروں کا تعلق ضلع سبی، سوراب، خضدار، کیچ، تربت اور پنجگور سے ہے اور یہ CPEC اور SSEPU ونگز میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ کارروائی بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز 2015 کے تحت عمل میں لائی گئی۔

برطرف کیے گئے اہلکاروں میں خالق داد، ظاہر احمد، گل محمد، یاسر احمد، زاہد احمد اور ساجد علی سمیت 15 سپاہی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں اکاؤنٹ آفیسر کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان برطرف اہلکاروں کی تنخواہیں اور مراعات فوری طور پر بند کر دی جائیں۔

بلوچستان لیویز فورس کی جانب سے یہ اقدام فورس کے نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور حساس سیکیورٹی ذمہ داریوں میں کوتاہی کے تدارک کے لیے اٹھایا گیا ہے، خاص طور پر سی پیک منصوبوں اور ریلوے آپریشنز کے دوران۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.