نیوز ڈیسک

کوئٹہ : محکمہ خزانہ نے چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پربڑی کارروائی کرتے ہوئے حکم عدولی اور ناقص کارکردگی کی بنیاد پر 13 ضلعی خزانہ افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متعدد بار ان افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور سرکاری امور کو ذمہ داری سے انجام دیں، مگر اس کے باوجود ان کی کارکردگی میں بہتری دیکھنے میں نہ آ سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ضلعی خزانہ دفاتر میں نئے تعینات ہونے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے کیسز طویل عرصے سے بغیر کسی جواز کے التواء کا شکار تھے، جس کی وجہ سے ملازمین کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

محکمہ خزانہ نے ان افسران کے خلاف محکمانہ تحقیقات اور انضباطی کارروائی کی سفارشات چیف سیکرٹری کے دفتر ارسال کر دی ہیں، تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

یہ اقدام سرکاری اداروں میں احتساب اور شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.