ویب ڈیسک

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کو کی گئی بلااشتعال کارروائیوں کے دوران پاکستان نے "معرکہ حق” کے تحت موثر اور فیصلہ کن جواب دیا، جس دوران 11 فوجی جوان وطن پر قربان ہو گئے جبکہ 40 معصوم شہری بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں میں پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق، اور سینئر ٹیکنیشن مبشر شامل ہیں۔ زمینی افواج سے نائیک عبدالرحمن، لانس نائیک دلاورخان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر، اور سپاہی نثار نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی افواج کی جارحیت کے نتیجے میں 78 فوجی زخمی ہوئے، جبکہ عام شہریوں میں 121 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ شہید ہونے والے 40 شہریوں میں 7 خواتین اور 15 بچے بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی افواج نے "آپریشن بنیان مرصوص” کے ذریعے دشمن کو مؤثر جواب دیا اور اہداف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

بیان میں شہداء کی قربانی کو قوم کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا گیا ہے، اور واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.