سٹاف رپورٹر:

کوئٹہ میں لوکل بس مالکان اور گرین بس سروس کے عملے کے درمیان کشیدگی کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ زرغون روڈ پر پیش آنے والے واقعے میں لوکل بس ڈرائیورز نے مبینہ طور پر گرین بس کے عملے کے ساتھ بدسلوکی کی، بس کی چابیاں نکال کر لے گئے اور عملے کو دھمکیاں بھی دیں۔ کچھ ڈرائیوروں نے گرین بس اور اس کے عملے کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیں جبکہ مسافروں کو بھی ہراساں کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے ایک لوکل بس کو تحویل میں لے لیا۔

تاہم، لوکل بس مالکان نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین بس اسٹاپ پر کسی قسم کا حملہ نہیں ہوا۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ ان کے خلاف ایک سازش ہے۔ لوکل بس اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ حکومت ان سے روزگار چھیننے کی کوشش کر رہی ہے اور ان کی دیہاڑی پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.