کوئٹہ: جاپان کے قونصل جنرل کے دفتر، کوئٹہ میں جاپانی کیلنڈر کی تین روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ نمائش کا مقصد جاپانی ثقافت، فن اور روایات کو اجاگر کرنا
اس تین روزہ نمائش میں جاپانی کیلنڈرز کی منفرد اور خوبصورت تصاویر کو عوام کے لیے پیش کیا گیا، جو نہ صرف جاپانی فنونِ لطیفہ کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ جاپانی معاشرتی اقدار اور قدرتی مناظر کو بھی پیش کرتی ہیں۔
قونصل جنرل کے دفتر کے مطابق، نمائش کے دوران طلباء، اساتذہ، صحافی، آرٹسٹ، سرکاری افسران اور دیگر معززین نے نمائش کا دورہ کیا اور جاپانی ثقافت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر جاپانی قونصل جنرل ندیم شاہ نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
نمائش آئندہ دو دنوں تک قونصل جنرل کے دفتر میں جاری رہے گی اور عوام کے لیے کھلی رہے گی۔