بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز تک موسم گرم اور خشک رہے گا۔ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31، قلات میں 29، زیارت میں 20، ژوب میں 30، سبی میں 45، تربت میں 41، نوکنڈی میں 37 اور چمن میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ساحلی علاقوں گوادر میں 37 اور جیوانی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا جو آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے